محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے مزید 2 افسران کی برطرفی کی سفارش کردی

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب میں شفافیت کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق نااہلی، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری کے الزام میں مزید دو افسران کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

کارروائی کی تفصیلات

فوڈ گرین انسپکٹر طاہر ایوب کو غفلت اور بدعنوانی پر معطل کر کے ڈویژن سے فوری طور پر سرنڈر کر دیا گیا۔

سینئر کلرک ضمیر خان اور انسپکٹر طاہر ایوب کے خلاف باضابطہ برطرفی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی ایف سی راولپنڈی محمد رمضان کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن میں بے ضابطگیوں پر حتمی وارننگ جاری کی گئی۔

اسٹوریج آفیسر محمد خان پر گندم اسمگلرز کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 دن میں وضاحت طلب کر لی گئی۔

فوڈ گرین انسپکٹر ڈی جی خان کورا شاہ سے بھی مافیا کی سہولت کاری کے الزامات پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

زیرو ٹالرنس پالیسی

ترجمان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران یا ملازمین کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔


0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x