اسلام آباد۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
صوبائی حکومت نے انتخابات مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے غور و خوض کے بعد فیصلہ دیا کہ بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے مزید ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے صوبائی حکومت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے۔