جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد۔۔۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں متوقع ہیں۔
خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان اور دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ کے کراچی، جامشورو، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کر رہا ہے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x