ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کی دماغی حالت درست نہیں۔انہوں نے فاطمہ خان کو ایک ٹکے کا بھی کوئی تحفہ نہیں دیا، اگر انہوں نے کوئی تحفہ دیا ہے تو وہ اس کے شواہد پیش کرے ۔
نہ جانے فاطمہ خان کا کس سے جھگڑا ہے، وہ کس سے مار کھا کر بیٹھی ہیں اور ان کے خلاف فضول کی باتیں کر رہی ہیں، ان کا دماغی توازن درست نہیں لگ رہا۔
انہوں نے فاطمہ خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ وہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا رہے ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ فاطمہ خان کے الزامات پر ان کی بیوی ایمان بٹ پریشان ہوئیں۔
رجب بٹ کے مطابق ان کی اہلیہ اپنی جگہ جانتی ہیں، انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ سب جھوٹی باتیں ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ رجب بٹ نے شادی کا وعدہ کرکے ان سے تعلقات استوار کیے تھے۔
پس منظر
یاد رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ رجب بٹ نے شادی کا وعدہ کرکے ان سے تعلقات استوار کیے۔
تاہم یوٹیوبر نے ان تمام دعووں کو “جھوٹ اور پروپیگنڈا” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔