اسلامآباد۔۔اسلامآباد ہائی کورٹ نے معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی دس دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ دس دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے، لہٰذا عدالت پندرہ دن کی راہداری ضمانت فراہم کرے۔ تاہم عدالت نے دس دن کی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔