رمشا خان کے کاسمٹک ٹریٹمنٹس کی تفصیل، ڈرماٹولوجسٹ کا انکشاف

اسلام آباد — پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی مبینہ کاسمٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ حال ہی میں 15 سال پرانی رمشا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ان کے موجودہ روپ سے واضح فرق دیکھا گیا اور مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے حسن میں اضافہ کے لیے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔

دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈاکٹر سمن کے مطابق، رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں، اور یہ فلرز کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چہرے کی ہڈیوں، یعنی چِیک بونز میں کانٹورنگ بھی واضح ہے اور ناک کے ہلکے ابھار میں کمی بھی دیکھی گئی، جو نان سرجیکل پروسیجر کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سمن نے مزید کہا کہ رمشا خان نے کوئی بڑی سرجری نہیں کروائی بلکہ چند ہلکے اینہانسمنٹس کے ذریعے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ رمشا پہلے بھی خوبصورت تھیں اور اب بھی قدرتی حسن کے ساتھ مزید نکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x