نیا ویڈیو گانا ’’مستانی‘‘ ریلیز، صائمہ نور کی میوزک ویڈیو میں پہلی انٹری

گلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا ’’مستانی‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں فلم اسٹار صائمہ نور نے میوزک ویڈیو سونگ میں پہلی بار پرفارم کیا ہے۔ ’’مستانی‘‘ گانا ساحر علی بگا اور افشاں فواد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ساحر علی بگا کے مطابق ’’مستانی‘‘ کے ٹیزر کو ریلیز کے بعد شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس کے بعد آج اس کا مکمل ویڈیو جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صائمہ نور کو پہلی بار کسی میوزک ویڈیو میں دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ یہ گلوکارہ افشاں فواد کا بھی پہلا ویڈیو سونگ ہے۔ اس سے قبل افشاں فواد ان کے ساتھ متعدد ڈراموں کے او ایس ٹی گاتی رہی ہیں۔

گانے کی ہدایت کاری عاصم حسین نے کی ہے، جنہوں نے جدید تکنیک اور منفرد انداز کے ذریعے گانے کو مزید دلکش بنایا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x