تنخواہ دار طبقہ بدستور ٹیکس وصولیوں کا سب سے بڑا زریعہ

اسلام آباد۔۔۔گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے ٹیکس اعدادوشمار سامنے آگئے،تنخواہ دار طبقہ بدستور ٹیکس وصولیوں کا سب سے بڑا زریعہ رہا۔۔جنوری تا جون کے دوران تنخواہ دار طبقے نے دو سوچودہ ارب بیس کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا
مالی سال دوہزار چوبیس پچیس کی دوسری ششماہی کے اعدادوشمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں چون اعشاریہ ساتفیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔
مختلف ٹیکس مدات میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاہدوں سے حاصل ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں انتالیس فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس میں جنوری تا جون کے دوران دس اعشاریہ نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق ٹیلی فون اور موبائل فون کے استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں چوبیس اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا، جبکہ برآمدات سے حاصل ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس میں تئیس اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x