دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم نے زیادہ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہار گئے، تاہم اگلے مقابلوں میں ان غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پریس کانفرنس کی اہم باتیں
ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے، لیکن انشااللہ فائنل میں پاکستان کو جیتتا دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تمام توجہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر ہے۔
پچ کی صورتحال دیکھ کر ٹیم کے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
سری لنکا اور بھارت کا ہائی اسکور میچ مختلف پچ پر ہوا تھا، اسٹرائیک ریٹ ہمیشہ میچ کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔
کرکٹ رویہ اور کھیل کا ماحول
سلمان علی آغا نے کہا کہ:
“کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ میچ کے بعد ہینڈ شیک نہ ہوا ہو، یہاں تک کہ پاکستان اور بھارت کے میچوں میں بھی پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ میں نے 2007 سے کرکٹ کھیلنی شروع کی ہے، مگر اس طرح کا واقعہ پہلی بار دیکھا۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر سے اس کا جارحانہ انداز نہیں چھینا جا سکتا۔
“میں اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں، اور باہر کوئی کیا کر رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔”