اسلام آباد۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر جنوبی افریقا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ کی تقرری آج اسلام آباد میں اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ جنوبی افریقا کے خلاف تین ایک روزہ میچز چار تا آٹھ نومبر فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پچیس سالہ فاسٹ باولر نے پاکستان کی جانب سے چھیاسٹھ ون ڈے اور بانوے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے دو سو اننچاس وکٹیں حاصل کیں۔ بتیس ٹیسٹ میچوں میں شاہین نے ایک سو بیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین اس سے قبل دو ہزار چوبیس میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
-
By Web Desk
- October 21, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted