اسلام آباد۔۔۔چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور آئینی بینچز کی تشکیلِ نو سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے دس ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی سفارش کر دی۔ مستقل کیے جانے والوں میں جسٹس میران محمد، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔
اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی تشکیلِ نو سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق آئینی بینچز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
کمیشن نے اکثریت رائے سے آئینی بینچز کے لیے چار ججوں کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئینی بینچ کے لیے جسٹس امجد علی، جسٹس محمد حسن، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس امجد علی کو نامزد کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس خالد حسین شہانی اور جسٹس سید فیاض الحسن شاہ کو چھ ماہ کی توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی توثیق
-
By Web Desk
- January 13, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted