دنیا بھر میں میوزک ایپ سپوٹیفائی کی سروسز متاثر، ہزاروں صارفین کو پریشانی کا سامنا

معروف میوزک اسٹریمنگ ایپ سپوٹیفائی کی سروسز دنیا بھر میں اچانک ڈاؤن ہو گئیں جس کے باعث ہزاروں صارفین کو لاگ اِن کرنے اور پلے بیک میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق اس تکنیکی خرابی سے مختلف ممالک کے صارفین متاثر ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ رپورٹس امریکا سے سامنے آئی ہیں جہاں 30 ہزار سے زائد صارفین نے شکایات درج کرائیں۔ برطانیہ میں 8 ہزار 800 اور کینیڈا میں 2 ہزار 900 سے زائد صارفین نے ایپ کے کام نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب سپوٹیفائی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ ہیں اور اس خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x