شہرِ اقتدار میں اچانک سردی کی آمد، شہری گرم کپڑوں میں نظر آنے لگے

اسلام آباد: ایک موسلادھار بارش کے بعد شہرِ اقتدار میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی۔ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا، اور شہری گرم کپڑوں، جیکٹس اور شالوں میں لپٹے نظر آنے لگے۔
بارش کے بعد فضا میں خوشگوار ٹھنڈک پھیل گئی جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید سرد ہوائیں شمالی علاقوں سے داخل ہوں گی، جس سے رات کے وقت درجہ حرارت مزید نیچے جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چائے، سوپ اور بھُنی مونگ پھلی کے ٹھیلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جب کہ بازاروں میں گرم ملبوسات کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے۔

کئی شہریوں نے بارش کے بعد سرسبز پہاڑی مناظر اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لیے دامن کوہ اور پیر سوہاوہ کا رخ کیا، جہاں موسم نے سیاحوں کا دل موہ لیا۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق گرمی سے سردی میں اچانک تبدیلی، درجہ حرارت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور غیر متوقع بارشیں، موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کی ایک واضح علامت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے برسوں میں موسموں کا توازن مزید بگڑ سکتا ہے، جس سے شہری زندگی اور زراعت دونوں متاثر ہوں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x