کراچی (ویب ڈیسک) چینی کے درآمدی جہازوں کا بڑا بیڑا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں چینی کی سپلائی میں بہتری اور قیمتوں میں استحکام کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً 80 ہزار 838 میٹرک ٹن چینی کے تین بڑے جہاز کراچی پہنچے ہیں۔ ’’گولڈن آرک‘‘ جہاز پر 27,500 میٹرک ٹن، ’’پیپر سیلی‘‘ پر 27,000 میٹرک ٹن اور ’’سیلیسٹا‘‘ جہاز پر 26,250 میٹرک ٹن چینی لدی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درآمدی چینی آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں سپلائی میں واضح اضافہ کرے گی، جس سے قیمتوں میں کمی کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔