امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:
پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دبئی سے پاکستان منتقلی اور عدالت میں پیشی

ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو چند روز قبل دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کو پاکستان منتقلی سے قبل دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں قاضی نے اس سے وطن واپسی کے حوالے سے سوال کیا۔
طیفی بٹ نے عدالت میں پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

لاہور منتقلی کے دوران حملہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے حوالگی کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لاہور منتقل کر رہی تھی کہ رحیم یار خان کے قریب نامعلوم افراد نے قافلے پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پس منظر: امیر بالاج قتل کیس

یاد رہے کہ 18 فروری 2024 کو لاہور کی معروف کاروباری شخصیت ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا تھا۔
شادی کی تقریب کے دوران حملہ آور نے فائرنگ کی، جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق موقع پر امیر بالاج کے محافظین کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

دیگر گرفتاریاں اور جے آئی ٹی رپورٹ

اگست 2024 میں کیس کا ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
ستمبر 2025 میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ
گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کی ضمانت خارج کرنے کی سفارش کی ہے،
جبکہ وہ فی الحال 15 ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہے۔

ٹیپو خاندان پر حملوں کی تاریخ

یہ بھی یاد رہے کہ امیر بالاج کے والد، امیر محمد خان عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو 22 مارچ 2010 کو لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا،
جب وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے تھے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x