افغانستان میں طالبان کا ملک گیر فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ

کابل: افغانستان میں حکام نے فائبر آپٹک انٹرنیٹ کو اگلی اطلاع تک معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایک سرکاری ذریعے کے مطابق یہ فیصلہ طالبان قیادت کے حکم پر کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں مواصلاتی نظام، بینکاری اور کسٹمز سمیت متعدد شعبے متاثر ہوں گے۔

انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام افغانستان میں پہلی مرتبہ ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جس سے “مکمل بلیک آؤٹ” کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے حالیہ ہفتوں میں “غیر اخلاقی اور برائی پر مبنی مواد” کے پھیلاؤ کو روکنے کے نام پر مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی محدود کی تھی۔ بلخ میں صوبائی ترجمان کے مطابق یہ پابندی قیادت کی ہدایت پر لگائی گئی تاکہ “برائی کا سدباب” کیا جا سکے، جبکہ شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل ذرائع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

2
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x