ٹرمپ کا وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ لانے کا اعلان، آمدنی پر مکمل کنٹرول کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے حوالے سے ایک بڑا معاشی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل خام تیل امریکہ کے حوالے کریں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تیل عالمی مارکیٹ کے نرخوں پر فروخت کیا جائے گا، تاہم اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان کے براہِ راست کنٹرول میں رہے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ فنڈز امریکہ اور وینزویلا کے عوام کے مفاد میں استعمال ہوں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹس کو اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت وینزویلا کا خام تیل براہِ راست امریکی ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ سال دسمبر کے وسط سے وینزویلا سے تیل کی درآمدات روک دی تھیں، لیکن اب اس تازہ پیشرفت کے بعد توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہان جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ وینزویلا کے شعبہ توانائی میں نئی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے ہی امریکی افواج نے ایک غیر معمولی کارروائی کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکہ منتقل کر دیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x