برطانیہ میں ٹرین کے اندر چاقو سے حملے، متعدد زخمی — دو مشتبہ افراد گرفتار

کیمرج شائر (ویب ڈیسک) — برطانیہ کے مشرقی علاقے کیمرج شائر میں ایک ٹرین کے اندر خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد نے اچانک مسافروں پر چاقو سے حملے کر دیے، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ ہفتے کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب لندن جانے والی ایک ٹرین ہنٹنگڈن اسٹیشن کے قریب پہنچی۔ برطانوی پولیس کے مطابق ٹرین کو ہنگامی طور پر روک کر مسلح اہلکاروں نے کارروائی کی اور مشتبہ افراد کو موقع پر ہی قابو کر لیا۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے اس سانحے کو “بڑا واقعہ” (Major Incident) قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی کے افسران بھی تفتیش میں شامل کر لیے گئے ہیں، تاہم فی الحال دہشت گردی کے کسی پہلو کی تصدیق نہیں کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص ہاتھ میں چاقو لیے ڈبے میں چیختا ہوا گھوم رہا تھا، جبکہ مسافر خوف و دہشت کے عالم میں اپنی نشستوں سے بھاگ نکلے۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور متعدد ایمبولینسیں و تین فضائی ایمبولینسز طلب کی گئیں۔
پولیس کے مطابق، زخمیوں میں سے کم از کم نو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم کئیر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
“یہ ایک انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ میری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور میں ہنگامی اداروں کی بروقت کارروائی پر ان کا مشکور ہوں۔”
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق ویڈیوز یا دیگر شواہد موجود ہوں تو فوراً حکام سے رابطہ کریں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x