اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے وی پی این کے استعمال سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم اگر وی پی این کو رجسٹر کر کے مثبت تنقید یا جائز مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو اس میں شرعی طور پر کوئی قباحت نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے اگر غیر مہذب مواد پھیلایا جائے یا غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو یہ غیر شرعی عمل ہوگا۔ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ جس طرح لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مقررہ ایکٹ کے خلاف ہو تو اس پر قانونی کارروائی ہوتی ہے، وی پی این کا غلط استعمال بھی اسی طرح قابل مواخذہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وی پی این کے معاملے پر فتویٰ دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی وضاحت سامنے آگئی
-
By Web Desk
- December 4, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted