ویسٹ انڈیز نے رفتار چھوڑ کر اسپن کا سہارا لے لیا، ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

ڈھاکہ، 21 اکتوبر 2025: کبھی اپنے تیز رفتار بولرز سے بیٹرز کو خوفزدہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اب اسپنرز پر انحصار کرنے لگی ہے۔ ماضی میں مائیکل ہولڈنگ، اینڈی رابرٹس، میلکم مارشل، جوئیل گارنر، کولن کرافٹ اور کرٹلی ایمبروز جیسے فاسٹ بولرز نے دنیا بھر کے بیٹرز کو اپنی رفتار اور جارحانہ بولنگ سے پریشان کیے رکھا۔
تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔ منگل کو بنگلادیش کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے پہلے 1996 میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 اوورز اسپنرز سے کرائے تھے، لیکن ویسٹ انڈیز نے اب یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x