پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی فیڈ ملز میں مرغیوں کی خوراک میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے:

محکمہ داخلہ کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی اس پابندی کا مقصد گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی خوراک کے لیے گندم کا استعمال اولین ترجیح ہے اور اسے صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو مرغیوں کی فیڈ میں استعمال کیا جانا تھا۔ سیکریٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گندم انسانوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اسے دانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے عوامی آگاہی کے لیے حکم نامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے نمایاں طور پر شائع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x