دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو پلیٹ فارم ‘یوٹیوب’ نے بچوں کے لیے والدین کے کنٹرول (Parental Controls) کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے سلسلے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب والدین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ‘یوٹیوب شارٹس’ دیکھنے کا وقت مقرر کر سکیں یا اگر وہ چاہیں تو شارٹس تک رسائی کو مکمل طور پر بلاک بھی کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو مختصر ویڈیوز کی لت سے بچانا اور ان کے اسکرین ٹائم کو منظم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوٹیوب اکاؤنٹ بنانے کے عمل (Sign-up) میں بھی بہتری لا رہا ہے، جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے باآسانی نیا اکاؤنٹ بنا سکیں گے اور ایک ہی ڈیوائس پر مختلف اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔
یوٹیوب کا والدین کے لیے بڑا ریلیف: شارٹس پر وقت کی پابندی اور بلاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
-
By Web Desk
- January 15, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted