صدر آصف زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد۔۔ چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور اس کے جواب میں پاک فوج کے بروقت، مؤثر اور بھرپور ردِعمل سے بھی آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کی صلاحیت، جرات، تیاری اور وطن کے دفاع کے جذبے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع اور افغان سرحد پر حملوں کا پیشہ ورانہ جواب دینے پر مسلح افواج کی مستعدی اور مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔


0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x