ہران۔۔۔ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی میڈیا کے ذریعے جنگ کے ماحول بنایا جا رہا ہے، جنگی ماحول کے برعکس مذاکرات کے ڈھانچے کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دے دی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔