ایران اب مشرقِ وسطی کا غنڈہ نہیں رہا،صدر ٹرمپ

فرخ تنویرملک

واشنگٹن،ڈیووس۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران بکھر رہا ہے، وہ 51 سال سے مشرقِ وسطی کا غنڈہ بنا ہوا تھا لیکن اب وہ غنڈہ نہیں رہا،جبل الفاس پر نظر ہے، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جون میں کیے گئے امریکی حملوں نے ستمبر میں غزہ میں امن معاہدے کی راہ ہموار کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں اسرائیل کی 2 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ڈال دے، بصورتِ دیگر اسے مکمل طور پر تباہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کیا اور ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ایرانی تنصیب پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا میری نظر جبل الفاس پر ہے،ضرورت پڑی تو وہاں حملہ کیا جاسکتا ہے،ایران تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،اسے کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا۔ڈلاس میں ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ 5 ہزار ڈالر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x