ایران نے امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل داغ دیے

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔رپورٹ میں امریکی فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل روک لئے گئے ہیں، امریکی فورسز چوکس اور ہائی الرٹ ہیں۔دوسری جانب کویت کی وزرا کونسل نے ایران کی جانب سے ملک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی کابینہ نے اپنے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ایران کے حملے خطے میں کشیدگی میں سنگین اضافہ ہیں اور یہ نہ صرف کویت بلکہ پورے خلیجی خطے کی سلامتی و استحکام کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کویت اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔کویتی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی روکنے، بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنانے اور امن و استحکام کے قیام کیلئے موثر کردار ادا کیا جائے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x