ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے

دبئی، 23 ستمبر 2025: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ 2022 میں دونوں ٹیموں کا دبئی میں دو بار مقابلہ ہوا تھا، ایک سپر فور میں اور دوسرا فائنل میں اور دونوں بار سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں سری لنکا نے تین میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔
گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ ناکامیوں کے باوجود یو اے ای کے میدانوں میں قومی ٹیم کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی ہے۔ یہاں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سات میچوں میں سے چار پاکستان کے نام رہے ہیں۔
پاکستان کو سپر فور کے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں پہنچیں گی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x