ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد۔۔۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش کرنے والے امیر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کر چکی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بنگلوں، قیمتی گاڑیوں، زیورات اور شاہانہ تقریبات کی نمائش کرنے والوں سے ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ شادیوں میں بیس، بیس ہزار ڈالر کے ملبوسات استعمال کرنے والے افراد بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ اور رواں سال کے ٹیکس گوشواروں کا موازنہ کرے گا اور اسی تناظر میں آڈٹ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس سال 80 فیصد گوشواروں کا آڈٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دولت کی نمائش کرنے والے افراد کو اپنے ذرائع آمدن ثابت کرنا ہوں گے۔ سالانہ آمدن میں اضافہ ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم گوشوارے اپ ڈیٹ کرنے والے افراد کو فی الحال کسی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x