خیبرپختونخوا فیصلہ وزیراعظم سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے

نثاراحمد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی بیرون ملک سے وطن واپسی پر ان کی صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور وزیر مملکت طلال چودھری نے شرکت کی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیرقانون نے خیبرپختونخوا سے متعلق آئینی و قانونی امور پربریفنگ دی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت سے پس پردہ رابطوں پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم خیبرپختونخوا معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x