اسلام آباد…نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے دو روز کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، فیصل آباد اور ژوب ڈویژن میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر اس وقت پانچ لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ، سکھر بیراج پر پانچ لاکھ اکہتر ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کی سیلابی صورتحال اور کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے، تاہم سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کی صورت میں پہاڑی نالوں اور ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں شدید اضافہ ہوسکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
دریاؤں کی صورتحال اور بارشوں کے حوالے سے وارننگ
-
By Web Desk
- September 18, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted