رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام ہوگئے

فرخ تنویرملک

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکامی کا شکار، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی کی ایران میں رجیم تبدیلی کی مہم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔حالیہ امریکا اور ایران،اسرائیل کشیدگی کے دوران رضا پہلوی کو بیرون ملک ایرانیوں کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل ہوئی تاہم وہ ایران کے اندر مثر عوامی حمایت حاصل کرنے اور مختلف اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔امریکا نے بھی رضا پہلوی کی کھل کر حمایت نہیں کی، ان کے بعض حامیوں پر آن لائن ہراسانی اور تشدد کے الزامات نے بھی ان کی ساکھ کو متاثر کیا، اپوزیشن کی تقسیم اور واضح حکمت عملی کے فقدان نے رضا پہلوی کی مہم کو کمزور کر دیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x