ماسکو۔۔۔روس کا خلائی تحقیق میں نیا تجربہ، انتہائی سردی اور شدید تابکاری میں مواد کی آزمائش۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے تحقیقی مرکز کورچاتوف انسٹیٹیوٹ کے سربراہ میخائل کووالچک نے اعلان کیا ہے کہ خلا میں استعمال کے لیے مواد کی جانچ ایسے حالات میں کی جا رہی ہےجہاں درجۂ حرارت منفی 120 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور تابکاری کی سطح انتہائی بلند ہے۔
کووالچک نے ماسکو میں منعقدہ نئے مواد کیمیا اور ٹیکنالوجیز سے متعلق تیسرے بین الاقوامی فورم اے ایم ٹی ایکسپو 2026کے دوران بتایا کہ ان کا ساز و سامان مواد کی مکینیکل خصوصیات کو منفی 270 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجۂ حرارت اور بے پناہ تابکاری میں پرکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاکہ انہیں خلائی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔