زحل 21 ستمبر کو مکمل اور روشن نظر آئے گا

ماہرینِ فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ زحل (Saturn) 21 ستمبر کو اپنے سالانہ ‘مخالفت’ کے مرحلے سے گزرے گا جس کے نتیجے میں یہ زمین سے سب سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ یہ نادر فلکیاتی واقعہ ہر 378 دن بعد پیش آتا ہے۔
اس دوران زمین سورج اور زحل کے درمیان ایک سیدھی لائن میں آ جاتی ہے۔ یہ پوزیشن زحل کو سورج کی روشنی میں مکمل طور پر روشن کر دیتی ہے اور اسے زمین کے قریب لے آتی ہے، جس سے اس کے مشہور چھلے (rings) بھی زیادہ واضح اور چمکدار نظر آتے ہیں۔
اس خوبصورت منظر کو دیکھنے کا بہترین وقت اس رات ہوگا کیونکہ چاند نیا ہوگا اور اس کی روشنی آسمان میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ زحل سورج غروب ہونے کے بعد مشرق میں طلوع ہوگا اور فجر کے وقت مغرب میں غروب ہوگا۔ اس طرح یہ پوری رات دکھائی دیتا رہے گا۔
اس منظر کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلے کی ضرورت نہیں ہے. زحل ایک روشن، پیلے ستارے کی طرح آسمان میں نظر آئے گا۔ تاہم اگر آپ اس کے چھلوں کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک چھوٹی دوربین (telescope) ضروری ہوگی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x