مائیکروسافٹ وسکونسن میں 4 ارب ڈالر کی لاگت سے دوسرا ڈیٹا سینٹر قائم کرے گا

ماؤنٹ پلیزنٹ، وسکونسن: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وسکونسن میں دوسرا ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سے قبل پہلا ڈیٹا سینٹر 3.3 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جو 2026 کے اوائل میں فعال ہو جائے گا۔

نئے ڈیٹا سینٹرز میں سینکڑوں ہزار انویدیا بلیک ویل جی بی 200 جی پی یوز نصب کیے جائیں گے، جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت اور انفرنس کے لیے استعمال ہوں گے اور موجودہ سپر کمپیوٹرز کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ طاقت فراہم کریں گے۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان ڈیٹا سینٹرز کی توانائی کی ضروریات کاربن فری ذرائع سے پوری کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے 150 میل شمال مغرب میں ایک سولر فارم تعمیر کیا جا رہا ہے جو 250 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، جبکہ دونوں سینٹرز کی مجموعی ضرورت تقریباً 900 میگاواٹ ہوگی۔

یہ ڈیٹا سینٹر سالانہ تقریباً 28 لاکھ گیلن پانی استعمال کرے گا اور وسکونسن میں سب سے زیادہ جی پی یوز رکھنے والا ڈیٹا سینٹر ہو گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x