بیجنگ۔۔۔بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) نے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی صوبے گوانگژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔
اس موقع پر بی جی آئی نے پاکستانی ماہرین کے لیے پانچ سو تربیتی اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، اب دونوں ممالک سڑکوں اور بجلی گھروں سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشے کو سمجھنے کی طرف جا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک 2.0 جینومکس اور بایوٹیکنالوجی کے ذریعے صحت، غذائی تحفظ اور جدت پر مبنی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
چین کاپاکستانی ماہرین کے لیے جینومکس اسکالرشپس کا اعلان
-
By Web Desk
- September 23, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted