چیئرمین پی ٹی اے کا سم ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر موجود

اسلام آباد۔۔۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کا ڈیٹا ڈارک ویب پرموجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا بریچنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جنرل ڈیٹا بریچ میں اصل حقیقت کیا ہے اور کیا ہمارے ایڈریس بھی ڈارک ویب پر موجود ہیں؟ اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہمارا ڈیٹا تو محفوظ ہاتھوں میں ہونا چاہیے تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سنہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا، جس کی انکوائری بھی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمز کا ڈیٹا کمپنیوں کے پاس ہوتا ہے اور وزارت داخلہ نے این سی سی آئی اے کو انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال دستیاب معلومات کے مطابق سم کا ڈیٹا شامل ہے اور میرا اپنا سم کا ڈیٹا بھی 2022 سے ڈارک ویب پر موجود ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ کس کس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر موجود ہے اور کیا اس میں ہر شہری شامل ہے؟ اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ انکوائری جاری ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے یا حالیہ چوری ہوا ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اگر نادرا کا ڈیٹا چوری ہوا ہے تو یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ڈیٹا سوشل میڈیا کمپنیوں کے پاس بھی موجود ہے، اور یہ بہت بڑا فیلیئر ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا محفوظ نہیں کر پا رہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x