اسلام آباد۔۔پاکستان میں ساٹھ سے سترہزارمتبادل ادویات بغیر حفاظتی جانچ کے فروخت ہونے کا انکشاف۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خط لکھ کر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) سے متبادل ادویات کی نگرانی تیزکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈریپ کی مسلسل ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ 80 سے 90 فیصد مقامی صنعت لیبارٹریوں اور تربیت یافتہ عملے سے محروم ہیں،جس کے باعث عوامی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے یاد دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے 27 جون 2024 کو ڈریپ اور وزارت صحت کو متبادل ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام وضع کرنے کی ہدایات دی تھیں،مگر عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی رجسٹریشن پرفوری پابندی لگائی جائے، ملک گیر سطح پر جی ایم پی انسپیکشنز کرائے جائیں اور ڈریپ ایکٹ 2012 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
متبادل ادویات میں ہربل میڈیسن / یونانی ،ہومیوپیتھک میڈیسن،حکیموں یا روایتی معالجین کے تیار کردہ سفوف، شربت، تیل اور کشتہ جات اورفوڈ سپلیمنٹس وغیرہ شامل ہیں۔
ڈریپ کی ناکامی پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اظہارِتشویش
-
By Web Desk
- September 24, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted
Recent Posts:
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قانونی تقاضے پورے ہیں ،...
-
By Abdul Jabbar
- September 29, 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے ،اعظم نذیر...
-
By Abdul Jabbar
- September 29, 2026
چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہو چکا...
-
By Abdul Jabbar
- September 29, 2026