27 ستمبر کو پورا پاکستان بند کریں گے:سہیل آفریدی

عبدالجبار

جیکب آباد۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو صرف اسلام آباد نہیں پورا پاکستان بند کریں گے، یہ ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا:نوجوان عمران خان کی امید پر پورا اتریں، انقلاب سندھ کی دھرتی پر دستک دے چکا ہے، جن لوگوں نے عمران خان کو جیل میں بھیجا وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان ان سے ڈیل کریں اور انہیں معاف کردیں تاہم عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ 27 ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پورے پاکستان میں عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، جبکہ سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے عوام بھی اپنے مستقبل اور پاکستان کے لیے باہر نکلیں، انہوں نے کہا کہ کشمور سے جیکب آباد کی حدود تک عوام کا جوش، جذبہ اور جنون قابل دید ہے انہیں محسوس ہورہا ہے کہ انقلاب سندھ کی دھرتی پر دستک دے چکا ہے، انہوں نے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ان کے بقول عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں عدالتوں کے ذریعے انصاف ملے اور وہ قانونی راستے سے باہر آئیں تاہم موجودہ عدالتی نظام سے انصاف کی زیادہ امید نہیں رہی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ کمزور ہوئی ہے اور ججز اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور عمران خان کو مطلوبہ علاج کے لیے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مختلف مشکلات اور طویل قید کے باوجود عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ، انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے اور سیاست میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے تو ایسے حالات میں تحریک انصاف کے نوجوان ہی امید کی کرن ہیں۔۔۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x