پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے اسپیشل کوٹہ تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (PEEF) نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن طلبہ کے لیے اسپیشل کوٹہ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ اس پروگرام کے تحت یتیم طلبہ، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ، فزیکلی چیلینجڈ طلبہ، سرکاری ملازمین (گریڈ 1 تا 4) کے بچوں اور دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو وظائف فراہم کیے جائیں گے۔

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کو میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنے لازمی ہیں جبکہ درخواست دہندہ کا تعلق پنجاب سے ہونا چاہیے۔ مزید برآں درخواست گزار کے والدین کی ماہانہ آمدنی 60 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور درخواستیں صرف آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ اپنی درخواستیں ویب سائٹ https://student.peef.org.pk/specialquotaRegistration پر جمع کرا سکتے ہیں۔

پیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درخواست فارم میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x