پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے لیے مفت دودھ اور بسکٹ کی تقسیم کا آغاز

لاہور (10 اکتوبر 2025): حکومت پنجاب نے چیف منسٹر اسکول میل پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں مفت دودھ اور بسکٹ کی تقسیم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کا اطلاق 13 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU-PESRP) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور راجن پور میں اسکولوں کے طلبہ کو خوراک کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت:

  • دودھ ہفتے میں تین دن یعنی پیر، منگل اور بدھ کو طلبہ میں تقسیم کیا جائے گا۔
  • بسکٹ ہفتے میں ایک دن یعنی جمعرات کو طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے۔

مراسلے میں تمام ضلعی افسران تعلیم (CEO-DEA) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اسکول سربراہان کو ہدایت جاری کریں کہ وہ طلبہ کی حاضری کے مطابق ریکارڈ مرتب کریں اور خوراک کی تقسیم کا باقاعدہ اندراج اسٹاک رجسٹر میں کریں۔

یہ اقدام طلبہ کی صحت بہتر بنانے اور اسکول حاضری میں اضافہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس سے تعلیمی معیار پر مثبت اثرات متوقع ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x