لاہور، 15 اکتوبر 2025: محکمۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور بار بی کیو مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمۂ ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق صوبے بھر میں کوئلہ، لکڑی اور چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور بار بی کیو مقامات کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ تمام ہوٹلز اور بار بی کیو اسٹیشنز کو 15 روز کے اندر سَکشن ہُوڈز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فضا میں دھواں اور چکنائی کا اخراج کم کیا جا سکے۔
ان کے مطابق کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی یا بدبو پھیلانے والے مراکز کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے، جب کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کی فیلڈ ٹیمیں صوبے بھر میں چیکنگ اور سیلنگ کارروائیاں کر رہی ہیں۔
عمران حامد شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے تعاون کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اسموگ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات، کوئلہ اور لکڑی سے بار بی کیو پر پابندی
-
By Web Desk
- October 15, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted