قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیرِ غور

اسلام آباد۔۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کی۔
ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں مزید تاخیر مناسب نہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اس معاملے پر کل ایک اور باضابطہ درخواست بھی جمع کروائے گی تاکہ تقرری کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا تمام معاملہ آئین، قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x