بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے طلباء کے لیے اسٹڈی سینٹر قائم کردیا

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے منسوخی الحاق لاء کالجز کے تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے طلباء و طالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کیا گیا ہے، تاکہ ایل ایل بی (تین سالہ) 2019ء کے طلباء، جن کی تعداد 2280 ہے، کے امتحانی نتائج شفاف طریقے سے مرتب کیے جا سکیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تین سالہ سیشن 2015-18، 2016-19 اور 2017-20 کے جینوئن و اسکرونٹی شدہ طلباء و طالبات کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی انفارمیشن اور فارم یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر درج کروائیں تاکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر مرتب کیا جا سکے۔

مزید تفصیلات اور اندراج کے لیے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ https://bzu.edu.pk/lawstudycentres پر دستیاب لنک کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کریں۔ اندراج کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x