چیچہ وطنی: محمد شعبان رحمانی راوی کنارے چیچاوطنی کے نواح میں گدھے ریڑھے پہ مزدوری کرتے ہیں ۔ حالیہ راوی سیلاب نے ان کا مکان گرا دیا۔ پچاس برس کے رحمانی پچیس دن کی مہاجرت گزارنے کے بعد واپس اپنے گھر والی جگہ پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیوی بچوں سمیت دوبارہ مٹی گارے سے روایتی دیہی طریقے پہ گھر دوبارہ بنانا شروع کر دیا ہے مٹی گوبر اور فصلات کی باقیات کو گوندھ کر نئے گھر کی تعمیر شروع کردی گئی ہے اور اس کے ساتھ مقامی زمیندار کی زمین سے دیسی ساختہ بڑی اینٹیں درانتی کے ساتھ ڈبے بنا کر رفتہ رفتہ خشک ہونے کے لیے چھوڑ دی گئی ہیں


شعبان کے اندازے کے مطابق سردیوں کی آمد سے قبل چھت بن جائے گی ،اور یہ ایک ڈیڑھ ماہ کھلے آسمان تلے بچوں کے ساتھ گزاریں گے ۔
مزید: سیلاب متاثرین واپسی کے لیے ہدایات کاانتظارکریں:این ای او سی
شعبان کا خیال ہے کہ پنجاب سرکار صرف بڑے زمین دار اور چلتے پھرتے جان پہچان والے متاثرین کی مدد کرے گی۔اس لیے انہوں نے سرکار سے مالی امداد کا انتظار کیے بغیر اپنا کچے پکے آشیانے کی جدوجہد شروع کر دی ہے۔