آئی ٹی منصوبوں کے لیے 8.6 ارب روپے جاری

اسلام آباد۔۔۔وفاقی حکومت نے وزارت آئی ٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فنڈز پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے لیے آئی ٹی منصوبوں پر مجموعی طور پر 31 ارب روپے مختص کیے تھے، جن میں سے 28 فیصد فنڈز جاری ہوچکے ہیں اور یہ رقم مختلف منصوبوں پر مکمل خرچ بھی کی جا چکی ہے۔
آئی ٹی پارک منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی آئی ٹی پارک کے لیے 15 ارب روپے اور اسلام آباد آئی ٹی پارک کے لیے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دونوں منصوبے کورین بینک کے نرم قرض سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک کا تقریباً 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سروسز کا مرکز ہوگا اور اس سے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
دستاویز کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ دوسری جانب، کراچی آئی ٹی پارک اس وقت نظرِ ثانی شدہ پلاننگ کے مراحل میں ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x