کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان؛ ملتان میں ائیر کوالٹی انڈیکس تشویشناک

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں کے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر قائد میں آج موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ آج کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔

دوسری جانب، ملتان میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک سطح یعنی 314 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملتان اور اس کے گرد و نواح میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

اسی طرح پشاور میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان اور ڈی آئی خان میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x