پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو ہوں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہوگا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق امتحان صوبے کے 12 بڑے شہروں میں بیک وقت لیا جائے گا، جس میں 50 ہزار 458 امیدوار شریک ہوں گے۔

امتحانی مراکز کے انتظامات کے لیے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب کو دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی درخواست دی گئی ہے تاکہ امتحانی دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر لاہور سمیت 12 شہروں میں 26 امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

امتحانی دن ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اسکول ایجوکیشن کو بھی امتحانی عملے کی تعیناتی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام اقدامات کا مقصد امتحان کو شفاف، محفوظ اور پرامن ماحول میں مکمل کرانا ہے تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x