ملک کے بالائی علاقوں میں شدید دھند اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ترجمان کے مطابق انتہائی کم حدِ نگاہ کے باعث گاڑی چلانا نہ صرف مشکل بلکہ جان لیوا خطرہ بن سکتا ہے، اسی لیے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی محفوظ روانی کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ دھند کے باعث تیز رفتار گاڑیاں سامنے آنے والی رکاوٹوں کو دیکھنے میں ناکام رہتی ہیں جس سے سنگین حادثات پیش آ سکتے ہیں۔
موٹروے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس، کم رفتار اور مناسب فاصلہ لازمی رکھیں۔