اسلام آباد: اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اپنی نئی سوشل میڈیا ایپ “سورا 2” متعارف کرانے جا رہا ہے، جسے ٹک ٹاک کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایپ کی خصوصیات

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق “سورا 2” مکمل طور پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرے گی۔ اس ایپ میں صارفین اوپن اے آئی کے “سورا” جنریٹر کے ذریعے 10 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔
ایپ میں عمودی ویڈیو فیڈ اور “سوائپ ٹو اسکرول” نیویگیشن شامل ہو گی، جبکہ صارفین اپنی کیمرہ رول یا دیگر ایپس سے ویڈیوز یا تصاویر اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

پرائیویسی اور شناخت کے مسائل

رپورٹس کے مطابق اس ایپ میں “آئی ڈینٹی ویریفکیشن” ٹول بھی شامل کیا جائے گا۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس سے پرائیویسی، کاپی رائٹ اور شناخت کے تحفظ جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

اندرونی آزمائش

ذرائع نے بتایا کہ اوپن اے آئی نے یہ ایپ گزشتہ ہفتے اندرونی طور پر لانچ کی تھی اور ملازمین کی طرف سے مثبت فیڈ بیک موصول ہوا ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x