پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.4 متعارف

اسلام آباد: نادرا نے اپنی موبائل ایپ “پاک آئی ڈی” کا نیا ورژن 5.0.4 جاری کر دیا ہے۔ اس تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کو پروفائل سیکشن میں اپنی ذاتی معلومات میں موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نادرا کے مطابق اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی معلومات کو بآسانی درست اور جدید رکھ سکیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر ایپ کو اپ ڈیٹ کریں یا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔ مکمل طریقہ جاننے کے لیے نادرا نے ایک رہنما وڈیو بھی جاری کی ہے جسے درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
ویڈیو دیکھیں: https://youtu.be/wH5gQRL4-KQ

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x